کے پی: بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کے سیاسی قلعے میں جے یو آئی نے میدان مار لیا

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی قلعے  خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے میدان مار لیا ہے۔

پی ٹی آئی پشاور ،مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

ہم نیوز کے مطابق اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو میئرز کے الیکشن میں شکست کا سامنا ہے۔ اسی طرح چیئرمین تحصیل کونسلز کے انتخابات میں بھی جے یو آئی (ف) کے امیدواران آگے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 61 تحصیل کونسلز اور 5 سٹی کونسلز کے لیے انتخابات ہونے تھے مگر بکہ خیل تحصیل کونسل اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل میں انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں 5 سٹی میئرز کے لیے انتخابات ہونے تھے لیکن سٹی کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے میئر کے امیدوار چونکہ قتل کردیے گئے تھے اس لیے پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ ابھی تک 4 سٹی کونسلز مردان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئر کے لیے پولنگ ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں میئر کے لیے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے  مدمقابل جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

جے یو آئی کے کوہاٹ میں امیدوار شیر زمان 34 ہزار 434 ووٹ لے کر میئر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار سیف اللہ جان 25 ہزار 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

پشاور میں سٹی میئر کا میدان جے یو آئی نے جیت لیا ہے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار زبیرعلی 62388 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پشاورسٹی کونسل کے میئر کے لیے 521 میں سے 515 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کیا گیا ہے جب کہ  چھ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اسی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد رضوان بنگش 50659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت بنوں میئر کے لیے جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 59 ہزار 844 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان 47 ہزار 398 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس وقت تک مجموعی طور پر 58 تحصیل کونسلز میں سے 46 تحصیل کونسلز کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے غیر سرکاری و غیر حمتی نتائج کے مطابق تحصیل کونسل کی 16 نشستوں پر جے یو آئی کے امیدواران کامیاب قرار پائے ہیں۔

چیئرمین تحصیل کونسل کے الیکشن میں بھی مرکز اور صوبے کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے صرف دس امیدواران کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت چیئرمین تحصیل کونسل کی نشستوں پر 8 آزاد امیدواران بھی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن: ساس کامیاب، بہو کو شکست ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق موصول اعداد و شمار کے تحت چیئرمین تحصیل کونسل کے الیکشن میں اےاین پی کے 6 ، ن لیگ کے 3، جماعت اسلامی کے 2 اور تحریک استقلال پاکستان کا ایک چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں