متحدہ عرب امارات: شائقین فلم کے لیے اہم اعلان، سنیما سینسر شپ ختم

متحدہ عرب امارات: شائقین فلم کے لیے اہم اعلان، سنیما سینسر شپ ختم

دبئی: متحدہ عرب امارات نے سنیما سینسر شپ ختم کردی ہے۔ سینسر شپ ختم کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 رہٹنگ متعارف کرادی گئی ہے۔

سعودی عرب میں پہلا ڈرائیو ان سینما کھول دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای نے ملک کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے سینسر شپ ختم کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جمعہ آدھی ہفتہ، اتوار پوری چھٹی

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آفس نے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کے لیے +21 کیٹیگری متعارف کرادی ہے۔

سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

بنیادی طور پر +21 کیٹگری کے معنی یہ ہیں کہ اب شائقین فلم سنیما گھروں میں 21 سال سے زائد عمر کے افراد فلموں کا انٹرنیشنل ورژن دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سنیما گھروں میں داخل ہونے والے افراد کی عمریں 21 سال اور اس سے زائد ہوں۔

سلمان خان کاکنسرٹ ، ہزاروں افراد کی شرکت

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات کے سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش سینسر کر کے کی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں