بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس سے غریب آدمی پریشان ہے۔

آصف زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو سرمایہ و طاقت قرار دیا اور کہا کہ وفاق کے سندھ کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل چلتے رہتے ہیں لیکن ہمارا قافلہ نہیں رکے گا۔

خان صاحب کا ہیلتھ کارڈ صحت کے نظام پر ڈاکہ ہے، بلاول بھٹو

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ہم سب وہ دن ضرور دیکھیں گے جب بلاول وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بہت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس قیادت موجود ہے جو پاکستان چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے حالات خراب کردیے ہیں۔

پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں: آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اس ملک کو چلا بھی سکتے ہیں اور بنا بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا حکومت ان لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں