رضوان یا بابراعظم، بہتر کپتان کون؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان بابراعظم سے بہتر کپتان ہیں۔

لاہور قلندرز کا کپتان تعینات ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رضوان کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، میں نے ڈومیسٹک کرکٹ رضوان کے ساتھ کھیلی ہے، اور مجھے ان کا انداز کپتانی پسند ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان ہیں، وہ بھی اچھے ہیں مگر رضوان بہترین ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں