پنجاب، تعلیمی اداروں میں تعطیلات دو مراحل میں ہوں گی

طلباء کو کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کیلئے آگاہی کتابچہ جاری

فوٹو: فائل


پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق نوٹی فکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دو مراحل میں چھٹیاں دی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں 24 اضلاع میں تئیس دسمبر تا چھ جنوری جبکہ 12 اضلاع میں تین جنوری سے تیرہ جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گجرانوالہ، پاک پتن، شیخوپورا، اوکاڑا، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، ایم بی دین، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب اور جھنگ مییں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

جب کہ جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیا، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چینیوٹ میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

ملک بھر میں تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے

دوسری جانب جوڈیشل انوائمنٹل کمیشن نے ماحول دشمن عناصر کیخلاف اقدامات اور جرمانوں بارے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور انڈسٹریز کو دو ماہ کے دوران سات کروڑ تک کے جرمانے کیے گیے

عدالت نے اسموگ کو کنٹرول کرنے سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں