ہمیں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے کہا کہ اب چلا کر دکھاؤ، زرداری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں انجنیئرڈ الیکشن میں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے ان کو کہا اب ان کو چلا کر دکھاؤ۔

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ جب خیبر پختونخوا کا نام رکھا تو اسفندیار ولی جیسا دلیر شخص رو پڑا۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہر زخم پر مرہم رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی ترقی کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے پیپلزپارٹی نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں