اللہ کا شکر ہے اب ٹھیک ہوں، قومی کرکٹر کا پیغام


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد اسپتال سے انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو پیغام میں قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، سب سے دعاوں کی درخواست کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر ہونا ہے، اللہ اس میں کامیاب کرے۔


ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب جاری بیان کے مطابق اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں گزشتہ روز 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی۔

بیان کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔

دوسرا ٹیسٹ: عابد علی کی ڈبل سنچری، پاکستان نے 510 رنز نز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی

انہوں نے بتایا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی اس ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اس وقت ان کی حالت بہتر ہے۔

 


متعلقہ خبریں