کراچی: ہاتھیوں کو خوراک اور طبی امداد کی ضرورت


کراچی: کراچی کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے 4 ہاتھیوں کو خوراک اور طبی امداد کی ضرورت کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے 4 ہاتھیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جرمن ڈاکٹر کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہاتھیوں کا معائنہ کیا ہے اور سفاری پارک کے 2 ہاتھیوں کو خوراک کا مسئلہ ہے جبکہ چڑیا گھر میں دونوں ہاتھیوں کو دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عدالت نے خاتون سے دست درازی کرنے والے کو سزا سنا دی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں ہاتھیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی اشد ضرورت ہے اور اگر علاج میں تاخیر کی گئی تو ہاتھیوں کی زندگی کو خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں ہدایت کی گئی کہ ہاتھیوں کو فوری طور پر اچھی صحت مند خوراک کی ضرورت ہے۔ ہاتھیوں کا معائنہ کرنے والی ٹیم 4 بین الاقوامی ڈاکٹرز اور ماہرین پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں