ایکنک اجلاس،لئی ایکسپریس وے، راولپنڈی رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری


قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے نالہ لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 24.96 ارب مالیت کا لئی ایکسپریس وے، فلڈ چینل منصوبے کی زمین کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت 750 کنال اراضی رائٹ آف وے کے لیے خریدی جائے گی۔

ایکنک نے راولپنڈی رنگ روڈ آر 3 کیرج وے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ 6 لین کا 38.3 کلومیٹر طویل منصوبہ 23.60 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

راولپنڈی رنگ روڈ، لئی ایکسپریس وے سمیت 6 اہم منصوبوں کی منظوری

ایکنک نے 191 ارب 47 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی منظوری دی، چھ لین کی 306 کلومیٹر طویل موٹر وے کا منصوبہ بلٹ آپریٹ ٹرانسفر بنیادوں پر تعمیر ہوگا۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب تخفیف غربت کے لیے 25.24 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت 10 اضلاع میں تخفیف غربت کی کوششیں کی جائیں گی۔

مزید یہ کہ ایکنک نے گریٹر تھل کینال منصوبہ مزید غور کیلئے موخر کردیا۔


متعلقہ خبریں