بلدیاتی بل کیخلاف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

بلدیاتی بل کیخلاف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ کے بلدیاتی بل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا، عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھ لیا: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دی جانے والی میڈیا بریفنگ میں بتائی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حکومت سندھ ایک کالا بلدیاتی قانون لے کر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کراچی کے ساتھ دشمنی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے کالے بلدیاتی بل پر دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے اور بلدیاتی بل کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی  بل واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے، اپوزیشن اپنی تعداد دیکھ کر مشورہ دے، سعید غنی

انہوں نے کہا کہ گیس کی وجہ سے پورے پاکستان کے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی اپیل کی کہ وہ گیس بحران کا نوٹس لیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں سرداری اور زرداری نظام مسلط کررہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت سندھ کے بلدیاتی بل کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام کے حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

حماد اظہر پر پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی برہم، رویہ شرمناک قرار دیدیا

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے خلاف بھرپور تیاری کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہارنے اور جیتنے والی تحریک انصاف ہے۔


متعلقہ خبریں