خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا سینیٹ کا افسر معطل


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے سینیٹ کے افسر کو معطل کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 18 ویں گریڈ کے افسر نے سول سرونٹ قانون کی شق 5 ایک اور دو کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں چار ماہ کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا  پر خاتون نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک  شخص کو اے ٹی ایم کے باہر دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین نے اس شخص سے ویڈیو دکھانے کا مطالبہ کیا تاہم وہ بھاگ نکلا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی نوٹس لیا تھا۔

لڑکی کو ٹیلی فون پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین سے رابطہ بھی کیا ہے۔

خاتون کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا تھا کہ اے ٹی ایم پرآئی، ملزم نے ویڈیوبنانا شروع کردی، ویڈیو بنانے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ویڈیو کیوں بنا رہا ہے؟

ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کرویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگا دی۔ پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


متعلقہ خبریں