پاکستان اور چین سدا بہار دوست اور دفاعی شراکت دار ہیں، جنرل باجوہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ تاکیاہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست اوردفاعی شراکت دار ہیں، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و بھروسے کی بنیاد پر قائم ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتا ہے۔

جنرل ژانگ تاکیاہ نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی تفہیم، باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کی روایت کے علمبردار ہیں،  چین نے انسداد دہشت گردی اور پاکستان نے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشنز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ چین نے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک (ای ٹی ایم) سمیت دہشت گردی کے تمام گروپوں کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کوششوں کی قدر کی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں کے لیے  یکساں فائدہ مند ہے،  دونوں ملک اس کے مسلسل عمل اور مستقبل کی کامیابی  کے لیے پرعزم ہیں، ہم  سی پیک کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

بات چیت کے بعد پکستان اور چین کے فوجی وفود  نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے لئے مختلف یادداشتوں  پر دستخط بھی کیے۔


متعلقہ خبریں