قلات میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ قلات میں 2 روز میں اومیکرون کے 30 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں تاہم اب ان مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف گولی کی شکل میں پہلی دوا کی منظوری

اس سے قبل اومیکرون کی روک تھام کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں