پری زاد کا راج


پری زاد کی زندگی کی کہانی نے سب کے دل جیت لیے، ایک ناکام عاشق سے شروع ہوا یہ سفر کامیاب بزنس مین تک پہنچ گیا۔ یوٹیوب پر پری زاد نے سب کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پری زاد کی 23ویں قسط کو یوٹیوب پرایک کروڑ لوگوں نے دیکھ لیا۔ جبکہ  10 اعشاریہ 2 ڑیٹنگ کے ساتھ ٹاپ پر آگیا۔

پری زاد کی زندگی میں پہلے ناہید پھر ببلی پھر لبنی اور اب عینی نے اپنی جگہ بنائی ہے، کیا پری زاد  ایک بار پھر محبت کی تلاش میں دھوکا کھائے گا؟

یہ بھی پڑھیں:پری زاد کی زندگی میں آخری پری کی انٹری

ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والا منفرد ڈرامہ ‘پری زاد’ اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اپنی پہلی قسط سے ہی داد موصول کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں۔ اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

 یہ ایسا ڈرامہ ہے جس میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس ڈارمے کا مرکزی کردار پری زاد جو احمد علی نبھا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈیزائنر بھی ‘پری زاد’ کے فین نکلے

پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا۔ اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے۔

پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں