اب تو آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، شہباز شریف


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور نواز شریف نے ہی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا۔

اپنی غلطی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں بولے جملوں پر تنقید ہوتی ہے اور میں نے جلد بازی میں کہا تھا کہ 6 ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور میرے اس جملے پر تنقید ہوئی تاہم سیاست نام ہے عوام کی خدمت کرنے کا اور نواز شریف کو رات کو نیند نہیں آتی تھی وہ عوام کے لیے فکرمند رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری

شہباز شریف نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت اور لوگوں کے دکھ، درد بانٹنے کا نام ہے اور سیاست بیماروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا نام ہے۔ ساڑھے 3 سال میں ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا گیا ؟ ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت اور لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کا نام ہے لیکن ہم پر کیسز بنائے گئے اور کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ہم نے ہی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو دوبارہ بحال کیا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے پی کے ایل آئی اسپتال کا جنازہ نکال دیا جس سے شاندار اسپتال پورے پاکستان میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے اور آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں۔ آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے ہم آپ کو مامور کر دیتے تاہم تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی اب تو آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا سب جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں