ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں: شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم بی بی کا ماضی، حال اور سیاسی مستقبل اندھیروں میں گھرا ہوا ہے۔

16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے معیشت پر لیکچر دینا بند کریں، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نا اہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے میاں عدالت سے سزا پانے کے بعد مفروری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں کے ساتھ ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں الٹی گنگا بہتی ہے۔


متعلقہ خبریں