ایل او سی پر سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی اہم ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے حکمت عملی اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور  تیاریوں کی تعریف کی اور ایل او سی کے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر جوانوں سے بات چیت کی۔

 افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی تعاون درکار ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں