سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونا سستا

کراچی: سونے کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایکنک اجلاس،لئی ایکسپریس وے، راولپنڈی رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم اس سے قبل سونے کی قیمت میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں