ہوشیار: نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیت بڑھانے کی درخواست مل گئی ہے۔

ہوشیار: بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست مل گئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ درخواست کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے دی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5.18 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔

بجلی، دالیں، گرم مصالحہ جات اور لکڑی سمیت 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

ہم نیوز نے ترجمان کے الیکٹرک کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت 3 جنوری 2022 کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں