ڈرونز اب مچھروں کا بھی خاتمہ کرے گا


فلوریڈا: ایک وقت تک خوف کی علامت سمجھا جانے والا جدید ٹول ڈرون اب روزمرزندگی میں سہولت پیدا کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کاؤنٹی مچھروں کے خاتمے کے لیے ڈرونز استعمال کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق مچھروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کاؤنٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے ان پر قابو پایا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق مچھروں کے خاتمے کے لیے رات میں اڑائے جانے والے ڈرونز شہریوں کی موجودگی میں کم سطح پر استعمال کیے جائیں گے۔

فلوریڈا میں شہریوں کے اوپر سے ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ کاؤنٹی حکام کے مطابق ڈرونز کب اور کیسے استعمال کیے جائیں گے؟ اس کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ریاستی اور کاؤنٹی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ ڈرونز کے محفوظ استعمال سے مچھروں کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلے ہی چھوٹے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا مختلف مسائل کے حل میں استعمال کیا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں