ٹک ٹاک کچن کھانے ڈیلیور کرے گا، صارفین کو منافع میں حصہ ملے گا

ٹک ٹاک کچن کھانے ڈیلیور کرے گا، صارفین کو منافع میں حصہ ملے گا

واشنگٹن: سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک اب صارفین کو اپنی سائٹ پر مشہور ہونے والے کھانے بھی ڈیلیور کرے گی۔

روزانہ 500 گرام ریت کھانے والی 80 سالہ بزرگ خاتون

ہم نیوز نے یہ بات خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے حوالے سے بتائی ہے۔ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور سائٹ ٹک ٹاک اب صرف کھانوں کی عالمی شہرت یافتہ ایپ ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس اور گرب ہب کے ساتھ اشراک کر رہی ہے جس کے بعد اپنی سائٹ پر قبول عام کی سند حاصل کرنے والے کھانوں کی ڈیلیوری کی جائے گی۔

خلیجی اخبار نے اس ضمن میں مؤقر اخبار بلوم برگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک کچن کا مینیو ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مینیو میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا۔

اخبار کے مطابق ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا، چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز شامل ہوں گے۔

ٹک ٹاک ڈاکٹر کا مستقبل لے ڈوبا

ہم نیوز کے مطابق ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس کے شریک بانی نے بلوم برگ کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ مینیو میں ہر تین ماہ بعد تبدیلی کی جائے گی۔

ٹک ٹاک نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ منافع میں سے کچھ رقم ان افراد کو بھی دی جائے گی جن کے کھانوں کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر مقبول ہوئی ہوں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ منافع کس شرح سے دیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کرے گے۔

ٹک ٹاک پر دہشت گرد حملے کی دھمکی، کئی امریکی ریاستوں میں اسکول بند

آئندہ سال کے اختتام تک ٹک ٹاک کچن کے ایک ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں