ڈھاکہ: کشتی میں آگ لگ گئی، 38 افراد ہلاک

ڈھاکہ: کشتی میں آگ لگ گئی، 32 افراد ہلاک

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں فیری بوٹ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکتی۔ کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ ڈھاکہ سے تقریباً 250 کلو میٹر جنوب میں دیہی قصبے جھلو کاٹھی کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ فیری بوٹ میں تقریبا 500 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، انتہا پسندوں کی مسلمانوں کو نسل کشی کی کھلی دھمکی

پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زیادہ تر ہلاکتیں کشی میں آگ لگنے کے باعث ہوئی ہیں تاہم دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد ڈوبنے سے بھی لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیری بوٹ کے انجن روم میں لگی اور جھلسنے والے تقریباً 100 افراد کو باریسال کے اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں