گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی، حماد اظہر کا اعتراف


کراچی: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اعتراف کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی نکل رہی ہے اور رواں سال گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سسٹم میں کمی کا ہونا ہے اور سردی میں گھریلو صارفین کی گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے اس لیے سردی میں دیگر شعبوں کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفترپرحملہ! الیکشن کمیشن کی ایم پی اے نثارمہمند کےخلاف مقدمے کی ہدایت

حماد اظہر نے کہا کہ 30 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں گیس سے متعلق سماعت ہے اور گیس ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی پورا کرنے کے لیے ملک میں 10 سے 11 کارگو آئیں گی اور کوشش کر رہے ہیں کہ گیس کی سپلائی کو بہتر کریں۔


متعلقہ خبریں