سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) نے ملاقات کی۔ جس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن شہری کی موت پر دکھ ہوا اور سانحہ سیالکوٹ جیسی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب اور کے پی کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل سارک آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں