وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے فرار ممکن نہیں، شہباز گل

اپوزیشن نے اپنے پتے کھیل لیے اب ہماری باری ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے فرار ممکن نہیں ہے۔

پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنا جلد بازی تھی یا شعبدہ بازی؟ شہباز گل

ہم نیوز کےمطابق انہوں نے کہا کہ دھیلے اور دمڑی کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے داروں کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ درباری احتساب کو متنازعہ بنانے کے بجائے آقاؤں کی بے گناہی ثابت کرنے کا سوچیں۔

منی بجٹ پارلیمنٹ کا امتحان ہے، قبول نہیں کریں گے، شہباز شریف

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نا اہل شریفوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔

ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں، رسیدیں دیں: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ  مقدمات کو طول دینے کے لیے بیماری، پروپیگنڈہ اور الزامات کا سہارا لیا گیا۔


متعلقہ خبریں