23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا، فضل الرحمان

23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا، فضل الرحمان

کراچی: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 23 مارچ نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا۔

ن لیگ اور پی پی کا خوشیاں منانا حیران کن قرار: پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔

پی ڈی ایم سندھ کا اجلاس مولانا راشد سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور 23 مارچ کو منعقد ہونے والے مہنگائی مارچ پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بطور خاص شرکت کی۔

رسوائی، بدنامی اور بددعائیں سمیٹ کر وہ جا رہی ہے تبدیلی، مریم نواز

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بات چیت میں کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچے گا جو نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ مہنگائی مارچ میں ملک کے کونے کونے سے لوگ شرکت کریں گے۔

جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا، عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھ لیا: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو عصر کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں