شعیب اختر اور شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار


پاکستان ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز بہت جلد لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کو لائن شیر کا نام اس لیے دیا گیا ہے کہ کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی۔ اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کمشنر رآوی شاستری نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیجنڈز کھلاڑی جب ایک ٹیم سے اکھٹا کھیلیں گے تو انہیں ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں