سندھ میں زرداری اور سرداری قانون نہیں چلنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا


کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف پہلے ہی عدلیہ سے رجوع کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے ٹرین مارچ سمیت دیگر تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے کالے قانون کے خلاف صوبے بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرداری اور سرداری قانون نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے بلدیاتی کالے قانون کو مسترد کردیا ہے۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے بھی کئی بل آرڈیننس کےذریعے بحال کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں