کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8ریکاڑد کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق خانوزئی، زیارت، پشین ، کچلاک ، بلیلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ،زلزلے کےجھٹکے 11بجکر 39منٹ پر آئے۔

کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر دوراورگہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، پشین میں لوگ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ ورد کرنے لگے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کے نمائندگان نے بتایا ہے کہ بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے تحت زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی بالاکوٹ سے 10 کلومیٹر دور تھی۔

زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔

ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکے

ہم نیوز کے مطابق تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں