بھارت میں اقلیت خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں، انکشاف

بھارت میں اقلیت خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند نریندر مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی کامیابی، لیرا کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی

ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مسیحی برادری کے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کے لیے شکایات درج کروا رکھی ہیں۔

اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں اور بھارتی وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے قتل عام اور مسیحی برادری کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔

متعلقہ خبریں