پیپلز پارٹی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

فوٹو: فائل


وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما نجیب محسود جاں بحق ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی رہنما پر فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نجیب محسود صوبائی حلقہ 113 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فراڈ کر کے آنے والے شخص کی اربوں کی جائیداد ضبط

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں