دنیا کی سب سے طاقتور دوربین لانچ کر دی گئی

دنیا کی سب سے طاقتور دوربین لانچ کر دی گئی

دنیا کی سب سے طاقتور اور مہنگی خلائی دوربین کو لانچ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 10 ارب ڈالر کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ 30 سال میں تیار کی گئی ہے اور اس جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا مرکزی آئینہ 18 عدسوں کو جوڑ کر بنایا گیا۔

اسپیس ٹیلی اسکوپ ایک ماہ کے اندر مدار میں پہنچے گی اور آریان فائیو راکٹ دوربین کو ہزاروں کلومیٹر بلند مدار میں پہنچائے گا۔ دور بین کا زمین سے فاصلہ 15 لاکھ کلومیٹر ہے اور یہ ٹیلی اسکوپ سورج کے گرد چکر لگائے گی۔

ناسا کا دعویٰ ہے کہ یہ دوربین ماضی کی پرانی کہکشاؤں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوربین کا مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا زمینی دفاع کے لیے تیار

ساڑھے چھ میٹر قطر والے آئینے کے علاوہ دوربین میں حساس ترین کیمرے نصب ہیں، جن کی وجہ سے یہ  دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگانے والے سیاروں کی فضا کا جائزہ لے سکتی ہے. یہ فلکیاتی آئینہ اتنا بڑا ہے کہ اسے مکمل طور پر کھلنے میں دو ہفتے تک کا وقت لگے گا۔


متعلقہ خبریں