ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔

اپنی ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔

ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں کے ساتھ ہے، فواد چوہدری

گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کوعدالت طلب کرتی ہے تو آپ وہیل چیئر پر آتے ہیں اور جب آپ ضمانت پر ہوتے ہیں تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔ حزب اختلاف والے حکومت میں تھے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا


متعلقہ خبریں