عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوا تو این آر او نہیں دے گا، شہباز گل

باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہیں کہ ایک اور آڈیو آرہی ہے، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوئے تو انہیں این آر او نہیں دیں گے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ویزہ ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس آ رہے ہیں، وہ جھوٹ بول کر ملک سے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو گئی ہے وہ واپس آرہے ہیں ، نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوا تو تمہیں این آر او نہیں دے گا۔ نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے کی باتیں صرف فسانہ ہیں۔

 


متعلقہ خبریں