نواز شریف نے کفن باندھ لیا، شہباز گل


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اب آپ نواز شریف کو باہر بھیجیں گے بھی تو وہ نہیں جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حواری بولیں گے واہ واہ واہ زبردست ووٹ کو عزت دو واہ میاں صاحب اور ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔

انہوں ںے پھر لکھا کہ حواری کہیں گے واہ واہ زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت زبردست۔

معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ’کی زندگی اے ایناں دی‘۔


متعلقہ خبریں