فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 نے ریلیز ہوتے ہی کروڑوں روپے کا بزنس کر لیا۔

بھارتی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی ہر جگہ چھا گئی ہے۔ بھارت کی 1983 کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے بننے والی فلم 83 میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پدوکون نے ادا کیا۔

رنویر کی فلم 83 کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ کی تاخیر سے ریلیز ہوئی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی اور اس کی کامیابی نے سارے دکھ دور کر دیے ہیں۔

فلم 83 کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ رنوی اور دیپیکا کی جوڑی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پردے پر بھی کامیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 27ویں برسی

واضح رہے کہ فلم 83 نے بھارت کے سینما گھروں میں پہلے دن ہی 12 کروڑ کا زبردست بزنس کیا تھا جبکہ فلم نے دوسرے دن 16 کروڑ کا بزنس کیا۔

رنویر کی فلم 83 اب تک بھارت میں 28 کروڑ روپے کما چکی ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی کمائی الگ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 83 آسانی سے اپنی لاگت پوری کر لے گی تاہم شائد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل نہ ہو سکے۔


متعلقہ خبریں