میں تم سے پیار نہیں کرتا، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو بتادیا

علیحدگی

قومی کرکٹر شعیب ملک  اور اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک اور مزاحیہ ویڈیووائرل ہو گئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنےانسٹا گرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہےجو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

ویڈیومیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکو ڈائیلاگ اور گانے پر لپ سنکنگ اور ایکٹنگ کرتے دیکھا جاسکتے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


ویڈیو میں شعیب ملک  ڈائیلاگ پر ایکٹ کرتے ہوئےکہتے ہیں “میں تم سے پیار نہیں کرتا۔”

جس کے جواب میں ثانیہ مرزا بھارتی گانے  “اس میں تیرا گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا” پر لپ سنکنگ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔


متعلقہ خبریں