لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، مجھے ظالم نظام میں نہیں جینا: مصطفیٰ کمال

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، مجھے ظالم نظام میں نہیں جینا: مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے۔

صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بلدیاتی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت سندھ کے خلاف پانچواں احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔

سابق ناطم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ کرپشن کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سندھ کے حکمران آئین کے مطابق ہمارا حق دیں۔

سندھ میں زرداری اور سرداری قانون نہیں چلنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے خریدے گئے گھر اب توڑے جا رہے ہیں جو ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظم بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے ظالم نظام میں نہیں جینا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نئی سوسائٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے دماغوں پر چربی چڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے اور آج کراچی اپنا حق مانگ رہا ہے۔

بلدیاتی آرڈیننس میں مشاورت سے مزید ترامیم ہو سکتی ہیں، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق بلدیاتی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ایس پی ارشد وہرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بل پاس کرایا اور اپوزیش خاموش رہی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی ٰکمال نے کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی وجہ سے کراچی کا شمار دنیا کے بہترین شہروں میں ہوا۔


متعلقہ خبریں