آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وزیر اعلیٰ

آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وزیر اعلیٰ

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔

آصف زرداری نے سیاسی ورکر کی حیثیت سے کہا اسے اتارو، مجھ سے  بات کرو: نثار کھوڑو

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زردار ی نے لوگوں کا رحجان دیکھا توعوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

ہمیں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے کہا کہ اب چلا کر دکھاؤ، زرداری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں