پی ڈی ایم سے رابطہ نہیں، جسے سیاست کرنی ہے اسے ملک میں ہونا چاہیے: نیر بخاری

nayyar-bukhari

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات


سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جس نےملک میں سیاست کرنی ہے اسے ملک میں ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیئرمن سینیٹ نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کل کے جلسے میں نہیں آرہی ہے۔

نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہماری قیادت کبھی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام حکومت کی کارکردگی دیکھتی ہے۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام کے حقوق کا ضامن بی بی کا فلسفہ اور نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فیل ہو گئی ہے۔

آصف زرداری نے سیاسی ورکر کی حیثیت سے کہا اسے اتارو، مجھ سے  بات کرو: نثار کھوڑو

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ میاں صاحب واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آئیں گے تو ان کی جماعت سمیت اپوزیشن کو طاقت ملے گی۔


متعلقہ خبریں