شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی بل کے ذریعے میئر سے حقوق چھین لیے ہیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں پولیس، کے ڈی اے اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو میئر کے ماتحت ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے تعمیراتی اداروں کو کرپشن کا گڑھ بنایا ہوا ہے۔

بلدیاتی آرڈیننس میں مشاورت سے مزید ترامیم ہو سکتی ہیں، ناصر شاہ

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ  نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی ناانصافیوں کے باعث لوگ آج یہاں جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری حکومتوں سے تنگ آچکے ہیں لیکن غریب عوام کے حقوق کی بات کوئی نہیں کرتا ہے۔

سندھ میں زرداری اور سرداری قانون نہیں چلنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

ہم نیوز کے مطابق آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں غریب آدمی کے گھر کا میٹر لائن لاسز کے نام پر کاٹ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری دوسرے کرتے ہیں اور پیسے دوسرے دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں