ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کریگی تو کیسے بات ہو گی؟ سعید غنی

ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کرے گی تو کیسے بات ہو گی؟ سعید غنی

لاڑکانہ: سندھ کے وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں محترمہ نے کہا تھا کہ بات چیت کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کرے گی تو کیسے بات ہو گی؟

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

ہم نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ایم کیو ایم صوبے کے عوام کو لڑانا چاہے گی تو ایسے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس بحران پر ایم کیو ایم چپ رہی۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

انہوں نے کہا کہ کل کا جلسہ گزشتہ جلسوں سے زیادہ وسیع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کل ملکی حالات، مہنگائی اور لاقانیت پر بات کریں گے جب کہ آصف زرداری نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ سی ای سی کا اجلاس اہم صحیح لیکن اس بار برسی پر نہیں ہو رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری شفاف ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں