پارلیمنٹ کے اختیار پر 2013 کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013 کے بعد سے مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت و وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔

آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔

آصف زرداری نے واضح کیا کہ صبرو برداشت ہماری کمزوری نہیں، ہمارا اصول ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بےنظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔

ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کریگی تو کیسے بات ہو گی؟ سعید غنی

سابق صدرآصف علی زرداری نے اس ضمن میں کہا کہ ملک سے غربت و بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری نے واضح کیا کہ ملک کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہو گئی ہے، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں اور قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں