پیپلزپارٹی نے لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا


لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کےموقع پر گرھی خدا بخش میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلاول بھٹو آپ کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پانچ جنوری کو لاہور میں کیمپ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیر نہیں ہے کٹھ پتلی کو جانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے، اگلے وزیراعظم و وزرائے اعلیٰ بھی پیپلزپارٹی کے ہوں گے۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈیل کرتے ہیں ان کے شہدا کے قبرستان نہیں ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بل بوتے پر کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے اور اٹھا کر پھینک دیں گے۔  چیئرمین پی پی نے جیالوں کو تیاری پکڑنے کی ہدایت کر دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی جب کہ آج صدر اور وزیراعظم دہشت گردوں سے ڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اختیار پر 2013 کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا گیا اورعوام کے ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ریاستی رٹ کو قائم کیا جب کہ آج پاکستانی عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان خود کشی پر مجبور ہیں اور ہاری پریشان ہیں جب کہ سفید پوش طبقہ محنت کرنے کے باوجود بجلی و گیس کے بل بھی ادا نہیں کرسکتا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج ہمارا پیارا پاکستان مشکل میں ہے، جمہوریت صرف نام کی رہ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی آج آپ کے پاکستان میں نہ جینے کی آزادی ہے اور نہ سانس لینے کی آزادی ہے۔

ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اور پھر جمہوریت بحال کی تھی، پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا جب کہ ملک میں کبھی کسی چودھری اور کبھی کسی نثار کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کی کمر توڑی ،سوات میں قومی پرچم لہرایا اور جو پوری دنیا مل کر بھی افغانستان میں نہیں کرسکی وہ ہم نے کرکے دکھایا لیکن ملک میں کبھی آر او اور کبھی آر ٹی ایس الیکشن ہوا۔

وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، کہہ دیا پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات، زرداری

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ آج ہمارے شہدا کے خون کا سودا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جانے کے بعد این ایف سی ایوارڈ اور 18 ویں ترمیم پر عمل چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور نہ ہی صوبائی خودمختاری پر۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے این ایف سی اور18 ویں ترمیم پرعمل درآمد شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی اور18 ویں ترمیم کی وجہ سے گوادرپورٹ بن رہا ہے، دل کے بہترین اسپتال کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اگر پنجاب میں میٹرو ہے تو وہ بھی این ایف سی کی وجہ سے ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجاز نہیں دے گی۔

بینظیر نےجمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہدکی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں عوام خان صاحب کی حکومت کی وجہ سے پریشان ہیں، بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ٹی وی پر ڈیل ڈیل کی باتیں سنی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں