لانگ مارچ اور نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین

لانگ مارچ اور نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ اور نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں میاں نواز شریف پاکستان واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی اگر اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوتی تو کیا جلاوطنی کاٹنی پڑتی اور جیلوں میں جانا پڑتا؟

ثاقب نثار بتائیں کہ کس نے مجھے اور نواز شریف کو سزا دینے پر مجبور کیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا تنویز حسین نے کہا کہ کوئی وزیر اڈیالہ تو کوئی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو بھیجنے کا کہتا ہے لیکن اب عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جیل جانے کی باری آچکی ہے۔


متعلقہ خبریں