دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ، مسلح ملزمان فرار


لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔

اسلام آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی

ہم نیوز کے مطابق مسلم ٹاوَن کی حدود میں ایف بی آر کے دو ڈپٹی کمشنرزکی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے کار سوار مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایف بی آر کے افسران کی گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کا فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

اس ضمن میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ساتھ ہی ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں