بلاول بھٹو آپ کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

بلاول بھٹو آپ کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

لاڑکانہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آپ کی تقدیر بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی۔

بی بی نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھیں، آج بھیک مانگ رہے ہیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آصف زرداری نے کہا کہ بی بی صاحبہ سے کیا ہوا وعدہ آہستہ آہستہ پورا کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہے لیکن یہاں سوچ کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔

ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری

واضح رہے کہ آصف زرداری اچانک گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام میں پہنچے جہاں انہوں نے اسٹیج پہ بلاول بھٹو کو بوسہ دیا اور کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر پاکستان اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث جلسہ عام میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں شاید آصف زرداری شریک نہ ہوں۔

پارلیمنٹ کے اختیار پر 2013 کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، آصف زرداری

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس وقت وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کی طبیعت خرابی کے متعلق میڈیا کو بتا رہے تھے عین اسی وقت یہ خبر ذرائع ابلاغ دے رہے تھے کہ سابق صدر پاکستان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ آصف زرداری آج خصوصی طیارے کے ذریعے لاڑکانہ پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں