پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ بینظیر بھٹوکی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فواد چوہدری


انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو جیسے قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے۔

بلاول بھٹو آپ کی تقدیر بدلے گا، آصف زرداری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر نہ ہو۔


متعلقہ خبریں