سیلیکٹڈ سرکار کبھی ادھر خوار کبھی ادھر خوار، سید ناصر شاہ

Nasir Shah

لاڑکانہ: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا جس طرح بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد بھڑکے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چیئرمین کی تقریر کی ایک ایک بات سچ تھی۔

پیپلزپارٹی نے لاہور سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں سلیکٹڈ سرکار کو آئینہ دکھایا۔

ہم نیوز کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے موجودہ وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سیلیکٹڈ سرکار کبھی ادھر خوار کبھی ادھر خوار۔

پیپلزپارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کردیا، فواد چودھری

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدا بخش میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لاہور سے تحریک شروع کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کا ہے اور آئندہ وزیراعظم و وزرائے اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔

ایم کیو ایم الگ صوبے و لسانیت کی بات کریگی تو کیسے بات ہو گی؟ سعید غنی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بینظیر بھٹوکی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں