میسی نہ رونالڈو ، دبئی گلوب سوکر ایوارڈ کس کے نام رہا ؟


لیونل میسی نہ کرسٹیانو رونالڈو، دبئی گلوب سوکر ایوارڈز میں کلیان مباپے ‘سال کے بہترین کھلاڑی’ کا ایووارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کلیان مباپے نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، فرانسیسی فارورڈ نے 2021 میں پی ایس جی کے لیے 36 گول اسکور کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس دی۔


جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ٹاپ گول اسکوررکا اعزاز جیتنے میں کامیاب  ہو گئے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو بین الاقوامی گول اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس سیزن میں اب تک یونائیٹڈ کے لیے 20 میچوں میں 13 بار اسکور کر چکے ہیں۔


رابرٹ لیوانڈوسکی نے تقریب میں فینز پلیئر آف دا ایئر اور بہترین گول اسکورر کا میراڈونا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 2021 میں ایک کیلنڈر سال میں 69 گول کرنے کے رونالڈو کے 2013 کے ریکارڈ کو برابر کر دیا ہے۔

گلوب سوکر ایوارڈ ز میں اٹلی کو بہترین نیشنل ٹیم اف دی ائیر، جبکہ چیلسی کو سال کا بہترین کلب کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں